سعودی اداکارہ کی قاہرہ میں پراسرار موت ، فلیٹ سے لاش برآمد

109

قاہرہ : سعودی عرب کی معروف اداکارہ قاہرہ میں فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ  24سالہ اریج عبداللہ کی موت طبی ہے ان کے قتل کے آثار نہیں ملے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی اداکارہ اریج عبداللہ قاہرہ میں مقیم تھیں ۔ ان کی لاش ان کے فلیٹ سے ملی تھی۔  24 سالہ اداکارہ کی ملازمہ نے انہیں جب فلیٹ میں اتوار کے روز  مردہ حالت میں دیکھا تو فوری پولیس کو اطلاع کی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ کی طرف سے اطلاع پر   پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ قتل کا کوئی شبہ نہیں ہے اور امکان ہے کہ یہ طبعی موت ہے۔ پولیس کے مطابق کیس پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا ہے  جس نے موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے فوری پوسٹ مارٹم کا حکم دیا۔

اداکارہ کی فرانزک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کو نیند کے دوران پلمونری ایمبولزم کا سامنا کرنا پڑا، جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔

میت کو تدفین کے لیے سعودی عرف  بھجوانے اور آخری رسومات کے لیے  ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا

تبصرے بند ہیں.