این سی او سی کا کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد کم کرنے کا فیصلہ

95

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد میں کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اب 30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگوانے کے اہل ہوں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق بوسٹر ڈوز یکم جنوری سال 2022سے لگوائے جا سکے گی اور اس کیلئے پسند کی ویکسین منتخب کرنے کی اجازت بھی ہو گی۔ صوبہ سندھ میں اومی کرونا وائرس کے پیش نظر 3 دسمبر سے بوسٹر ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ 
محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق بوسٹر ڈوز کیلئے پہلی ویکسین کے 6 ماہ مکمل ہونا لازمی ہیں، بوسٹر ڈوز ابتدائی طور پر 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جارہی ہے لیکن اب این سی او سی نے بوسٹر ڈواز کیلئے عمر کی حد 30سال تک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.