بیجنگ:چین کی معروف ہائی وے پر فلائی اوور کا ایک حصہ گرنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ حادثے میں 8 افرادزخمی دوکی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ایزہو کی ایکسپریس وے پر تعمیر کردہ پل 1,640 فٹ بلندی سے نیچے سڑک پر گر گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔جس وقت پل گرا وہاں تعمیراتی کام جاری تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں مزدور بھی شامل ہیں۔ پل پر سے گزرنے والے 4 ٹرک بھی نیچے گر گئے جب کہ ایک کار پل کے نیچے دب کر مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق تعمیراتی کام کے دوران 198 ٹن وزنی 3 ٹرک پل پر گزر رہے تھے اور پل میں اتنی طاقت نہیں تھی کہ وہ اتنے وزن کے بعد قائم رہ پاتا۔ پل سے گرنے والے 2 ٹرکوں کے ٹکڑے ہوگئے۔زیادہ وزن کے باعث گرنے والا پل 11 سال قبل تعمیر کیا گیا تھا۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے اہلکار جائے وقوعہ پر واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.