کرک: کرک کی تحصیل تخت نصرتی کے علاقہ فقیر خیل میں پولنگ اسٹیشن پر جھگڑا اور فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق فائرنگ پی ٹی آئی ایم این اے شاہد کے ہوم اسٹیشن پر ہوئی۔ جاں بحق ہونے والے دونوں ایم این اے شاہد کے چچازاد بتائے جارہے ہیں۔ فائرنگ کے بعد پولنگ بند علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی کی نفری پہنچ گئی۔پولنگ روک دی گئی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.