میدان جنگ میں سخت تربیت ضروری ہے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

85

سیالکوٹ : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ چونڈا کےقریب چنوکی کادورہ کیا ۔ گوجرانوالہ کورکی وکٹری شیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا ۔

 

 مشقوں کے موقع پر جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ میدان جنگ میں سخت اورحقیقی معنوں میں تربیت ضروری ہے ۔ مشقوں سے جوانوں کی صلاحیتوں میں نکھاراورعزم بڑھتاہے ۔ مشقیں جدید رجحانات اورنظریات کے ربط میں کرداراداکرتی ہیں۔ مشقیں اعتمادوآہنگی بڑھانےاورجنگی صلاحیت بہتربنانےمیں مدد کرتی ہیں ۔

 

آرمی چیف کومشقوں سےمتعلق پلاننگ اورآپریشنل تیاریوں ، دفاعی اورجارحانہ پہلوؤں پربھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نےتربیتی معیاراورپیشہ ورانہ قابلیت پراطمینان کااظہارکیا اور میدان میں حقیقت پسندانہ اورسخت تربیت پرزوردیا۔ آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے استقبال کیا۔

تبصرے بند ہیں.