لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چودھری کا بھارتی حکومت کی جانب سے ابھینندن ورتھمان کو ’ویر چکرا‘ ایوراڈ دینے پر دلچسپ ردِ عمل سامنے آگیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں بھارت کے ایوان صدر میں ہونے والی تقریب کو کامیڈی فلم کی شوٹنگ قرار دے دیا۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ ‘ ابھی نندن سوچ رہا ہو گاکہ مجھے کہاں لے کر جا رہے ہو، میں نے کیا کیا ہے؟’
Abhi Nandan in his mind “Mujhe kidher le ja rahay ho mein ne kia kia”… Comedy movie shooting scene filmed in Indian President House #abhinandan https://t.co/YFO5Tr9qeI
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 23, 2021
دوسری جانب پاکستان میں طیارہ گرا کر پٹنے والے والے پائلٹ ابھی نندن کو ایوارڈ دینے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بہادری کے خیالی کارناموں پر فوجی اعزازات دینا فوجی طرز عمل کے ہر اصول کے خلاف ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کے بے بنیاد دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے پاکستان کا ایف 16 نہیں گرایا کیونکہ امریکی اور بین الاقوامی ماہرین پہلے ہی پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی گنتی پوری ہونے کی تصدیق کرچکے ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کو باور کرایا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت اور دشمنی کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اتنا ہی تیار اور پرعزم ہے جیسا ، فروری 2019 میں تھا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے عوام کو خوش کرنے اور اپنی خفت مٹانے کیلئے بھارتی ائیر فورس کے افسر ابھینندن ورتھمان کو ’ویر چکرا‘ ایوارڈ سے نوازا ۔ مودی سرکار کی جانب سے جھوٹ اور بے بنیاد دعویٰ کیا گیا کہ فروری 2019 میں ابھینندن نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرایا تھا اور ابھی نندن مِگ 21 طیارے کا پہلا پائلٹ ہے جس نے F-16 کو مار گرایا ۔ بھارتی میڈیا نے بھی جھوٹی خوش خبری دینے کے لیے 27 فروری 2019ء کو پیش آنے والے واقعے کو توڑ مڑور کو پیش کیا اور کالے کو سفید لکھنے میں بھی کوئی شرم محسوس نہیں کی۔
دوسری جانب حقیقت اس کے بر عکس ہے، 27 فروری 2019ء کو پاکستان ایئر فورس کے بہادر جوانوں نے بغیر کسی نقصان کے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیارے مِگ21 کو تباہ کر کے ابھینندن کو حراست میں لے لیا تھا۔تاہم اس کے بعد پاکستان نے امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو واپس انڈیا کے حوالے کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ ہندوستانی ایوارڈ ’ویر چکرا‘ جنگ کے دوران دشمن کے سامنے فوجی کی بہادری کو دیکھتے ہوئےدیا جاتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.