ایف بی آر میں موجود کالی بھیڑوں کی شامت آگئی 

121

اسلام آباد:ایف بی آر میں موجود کالی بھیڑوں کی شامت آگئی ،حکومت نے ایف بی آر میں موجود سفارشی اور کرپٹ کلچر کو ختم کرنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ کر لیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق حکومت نے ایف بی آر کا سفارشی کلچر ختم کرنے کیلئے ایسے تمام افسران کیخلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا جو سروس کے دوران سیاسی اور بیرونی اثر و رسوخ کا استعمال کر تے ہیں ،ایف بی آر حکام کا کہنا ہے ایسے تمام افسران کیخلاف سخت انضباطی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ادارے کی ساکھ خراب کر رہے ہیں ،ایسے افسران کے کیسز قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کیلئے بھیجے جائینگے ۔

ایف بی آر کی جانب سے تبادلوں،تقرریوں،ڈیپوٹیشن کیلئے سیاسی دباو¿ ڈلوانے والے افسران کو سخت وارننگ جاری کردی گئی ہے ،وارننگ میں ایف بی آر کے تمام افسران کو دبا ئو ڈلوانے کے رویے سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،متعلقہ شعبوں کو بھیجے جانے والے مراسلے کے مطابق ایف بی آر کے بعض افسران سروس امور میں سیاسی،بیرونی دبائو ڈلواتے ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے ایسے افسران کے اس رویے پر سخت تشویش ہے ،کسٹمز کے تمام افسران کو یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ یہ عمل مس کنڈکٹ ہے ،سیاسی،بیرونی اثرو رسوخ کا استعمال سرونٹس کنڈکٹ رولز 1964 کی خلاف ورزی ہے ،ایسے عمل پر سول سرونٹس ای اینڈ رولز 2020 کے تحت انضباطی کارروائی کی جا سکتی ہے ،،دبائو ڈلوانے کا طرز عمل افسران کیلئے ڈائکریٹری ریٹائرمنٹ رولز 2020 کی بنیاد ہوسکتی ہے،مستقبل میں اس قسم کے تمام کیسز ڈائریکٹری ریٹامنٹ بورڈ کمیٹیوں کو بھیجے جائیں گے،دبائو ڈلوانے والے افسران کا نام ان کے سروس رکارڈ کا حصہ بنے گا ،ایسے تمام افسران کا الگ فارم پر کیا جائے گا ،فارم میں دبائو ڈلوانے اور ڈالنے والے دونوں کے نام درج کئے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.