رانچی: نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ میں کیویز نے بلیو شرٹس کو جیت کیلئے 154 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔
جے ایس سی اے انٹرنیشنل سٹیڈیم کمپلیکس رانچی میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ گلین فلپس 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ مارٹن گپٹل 31، ڈیرل مچل 31، مارک چیپ مین 21 اور ٹم سیفرٹ 13 رنز بنا سکے۔
بھارت کی جانب سے ہرشل پٹیل سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 25 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بھوونیشور کمار، دیپک چھاہر، اشر پٹیل اور روی چندرن ایشوین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ میچ کیلئے بھارتی سکواڈ کی قیادت روہت شرما کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، شریاس ائیر، رشبھ پنت، وینکاتیش ائیر، اشر پٹیل، روی چندرن ایشوین، بھوونیشور کمار، دیپک چھاہر اور ہرشل پٹیل شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی قیادت ٹم ساﺅتھی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، مارک چیپ مین، گلین فلپس، ٹم سیفرٹ، جیمی نیشام، مچل سینٹنر، ایڈم ملن، ایش سودھی اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.