اسلام آباد: اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے قانون سازی کے معاملے میں حکومت کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اراکین نے کہا حکومت چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملہ میں آئین کی روح کی خلاف ورزی چاہتی ہے اور شخصی بنیادوں پر قانون سازی کے معاملہ میں حکومت کا ساتھ نہیں دیا جا سکتا۔
کمیٹی میں اتفاق حکومت کے ساتھ قانون کو بہتر بنانے پر بات ہوسکتی ہے بدتر بنانے پر نہیں، متحدہ اپوزیشن نے اسپیکرقومی اسمبلی کو جوابی خط لکھ کرتجاویز بھی دیں۔
ذرائع کے مطابق کمٹی اراکین کا کہنا تھا کہ حکومت چیئرمین نیب کے معاملہ میں آئین کی روح کی خلاف ورزی چاہتی ہے۔ قانون سازی ایسی ہو جو آئین کے مطابق ہو۔ قانون کو بد تر بنانے پر حکومت کیساتھ بات نہیں ہو سکتی۔
اطلاعات ہیں کہ کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن ارکان کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا ہے۔ ارکین کا کہنا تھا کہ حکومت نے2 ایسے ارکان کو شامل کیا جو الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دیتے رہے۔ ان اراکین نے الیکشن کمیشن کو آگ لگانے تک کی بات کی۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ یہ اراکین الیکشن کمیشن میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔
کمیٹی میں ایم کیو ایم اور ق لیگ کی نمائندگی ختم کرنے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی معاملہ پر ق لیگ اور ایم کیو ایم کے ساتھ بھی رابطہ کرے گی۔ الیکشن کمیشن میں تقرر کمیٹی ارکان میں تبدیلی پر بھی غور کیا گیا۔
کمیٹی کے اجلاس میں اسپیکر کے خط کے جواب کیلئے متن کے نکات پر غور کیا گیا۔ اسپیکر کے خط کا جواب آج ہی تیار کر لیاجائے گا۔
تبصرے بند ہیں.