لاہور: نوجوانوں کے لئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے صوبے میں 33 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق ابتدائی طور پر 16 ہزار اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم نے کالجز میں لیکچررز کی 3 ہزار اسامیوں پر بھرتی کی ریکوزیشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔
محکمہ اسکول میں گریڈ 1 سے 10 تک کی خالی اسامیاں پُر کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں ایک لاکھ خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی تھی۔
ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ یہ بھرتیاں مرحلہ وار ہوں گی، جہاں پہلے مرحلے میں 16 ہزار بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ محکمہ تعلیم، محکمہ صحت میں ترجیحی بنیادوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔
حسان خاور نے کہا کہ اپوزیشن اپنی مرضی کی چیزیں دیکھنا چاہتی ہے۔ حکومت کا کام یہ نہیں کہ اپوزیشن کی آنکھیں کھولے اور عوام جانتے ہیں کہ وزیراعلیٰ عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔
تبصرے بند ہیں.