ابوظہبی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے ساتویں میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ کیلئے نیدرلینڈز کی قیادت پیٹر سیلار کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں میکس اوڈاؤڈ، سٹیفن مائی برغ، باس ڈی لیڈے، بین کوپر، کولن ایکرمین، ریان ٹین ڈوشاٹے، سکاٹ ایڈورڈ، روئلوف وینڈرمروی، لوگان وین بیک، فریڈ کلاسن اور برینڈن ٹم وینڈر گوگٹن شامل ہیں۔
نمیبین سکواڈ کی قیادت گرہارڈ ایراسموس کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سٹیفن بارڈ، زین گرین، کریگ ولیمز، ڈیوڈ ویزے، جے جے سمٹ، مائیکل وین لنگن، جین فرائی لنک، جین نکول لوفٹی ایٹن، روبین ٹرمپل مین اور برنارڈ شولٹزشامل ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں آج دوسرا میچ سری لنکا اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جو شام 7 بجے شروع ہو گا۔ آئرلینڈ کی ٹیم نے اس سے قبل نیدرلینڈز کیخلاف 7 وکٹوں سے فتح حاصل کر رکھی ہے جبکہ سری لنکا نے نمیبیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
تبصرے بند ہیں.