شیخ رشید پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے دبئی جائیں گے

148

راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کیلئے 2 روز کی چھٹی لے لی ہے۔ 
راولپنڈی میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مجھے 23 اکتوبر بروز ہفتہ اور 24 اکتوبر بروز اتوار کی چھٹی دیدی ہے اور میں پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کیلئے دبئی جا رہا ہوں۔ 
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ ایک کھیل ہے اور ہمیں اسے کھیل ہی کی طرح لینا ہے، جو بھی فیصلہ ہو اسے ہمیں قبول کر نا ہے مگر میری اللہ سے دعا ہے کہ اس میچ میں پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔ 
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں شروع ہو چکا ہے جس میں کوالیفائر راﺅنڈ کے میچز جاری ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم اپنے سفر کا آغاز 24 اکتوبر کو بھارت کیخلاف میچ سے کرے گی۔ 

تبصرے بند ہیں.