اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق نیب کی روزانہ سماعت کر کے 30 دن میں فیصلے کی درخواست مستردکردی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ سے جاری تحریری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ نیب آرڈیننس کی سیکشن 16 اے ٹرائل 30 دن میں مکمل کرنے سے متعلق ہے، اپیلوں کے فیصلے سے متعلق ایسا کوئی قانون موجود نہیں۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ جاری کیا،جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کی درخواست غلطی فہمی پر مبنی ہے۔
تبصرے بند ہیں.