وزیراعلی جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد،ہواؤں کا رُخ بدلنے لگا

139

کوئٹہ :بلوچستان کی سیاسی شخصیت نے اسلام آباد کا رخ کرلیا،سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو،ظہور بلیدی اور سردار عبدالرحمان  کھیتران اسلام آباد پہنچ گئے۔

 

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے اس وقت نمبر گیمز عروج پر ہے ،ایک طرف جہاں جام کمال پر اعتماد نظر آ رہے ہیں وہیں تینوں ناراض اراکین اسلام آباد میں اہم شخصیت سے ملاقات کرنے کیلئے پہنچ گئے ہیں ۔

 

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پہنچنے والے ناراض اراکین سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بات چیت ہو گی ۔

 

دوسری طرف وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ناراض اراکین کے سامنے ڈٹ گئے ہیں اور پارٹی سے صدارت سے مستعفی ہونے کے اعلان کو واپس لیا ہے ،وزیر اعلیٰ نے سابق وزیر خزانہ کو پارٹی کا قائمقام صدر بنانے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فرد واحد کا فیصلہ ہے ۔

 

وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ جام کمال نے کہا کہ انہوں پارٹی صدارت سے استعفیٰ نہیں دیاتھا بلکہ اس کی خواہش ظاہر کی تھی،انہوں نے کہا ہہ دوستوں کے اصرار پر پارٹی صدارت چھوڑنے کا فیصلہ واپس لیتاہوں۔

 

انہوں نے کہا کہ فرد واحد نے ظہور بلیدی کو پارٹی کا قائمقام صدر منتخب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ فرد واحد کو پارٹی کا قائمقام صدر منتخب کرنے کا اختیار نہیں ہے ،جام کمال نے کہا انہوں نے کہا کہ آئندہ پارٹی الیکشن تک پارٹی کا صدر رہونگا۔

تبصرے بند ہیں.