وی ٹی فور ٹینک کی شمولیت سے پاک فوج کی حملہ کرنے کی صلاحیت بڑھے گی، آرمی چیف

100

گوجرانوالہ: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا وی ٹی فور ٹینک پاک چین دفاعی تعاون کی ایک اور مثال ہے اور ٹینک کی شمولیت سے فوج کی حملہ کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران جدید ترین چینی ساختہ وی ٹی ٹینک فور کو سٹرائیک فارمیشن کا حصہ بننے کا عمل دیکھا۔

وی ٹی فور ٹینک ایک جدید ترین جنگی مشین ہے اور ٹینک گہرے پانی میں بھی مہارت سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ٹینک کو دنیا کے کسی بھی جدید ترین ٹینک سے موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں سے بھی ملاقات کی۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ وی ٹی فور ٹینک پاکستان چین دفاعی تعاون کی ایک اور مثال ہے جبکہ ٹینک کی شمولیت سے فوج کی حملہ کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔ جارحیت کا جواب دینے کے لیے روائتی صلاحیتوں کو خوب سے خوب تر بنانے کا عمل جاری رہنا ضروری ہے۔

تبصرے بند ہیں.