اسلام آباد :پاکستان کے جارحانہ سفارتی اقدام کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے، 131 صفحات کے اجراء کردہ ڈوزیئر نے ہندوستان کو ہلا کر رکھ دیا۔
پاکستان کے بھارت کیخلاف بھیجے گئے ڈو زئیر کے بعد اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل ڈوزیئر حرکت میں آگئی ،بھارتی حکومت کو کئی سوالات بھیج دئیے ،ابتدائی رپورٹ کے مطابق بھارت ، اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل ڈوزیئر کے کئی سوالات کے جواب نہ دے سکا.
برطانوی ایوان نمائندگان، یورپین پارلیمان، امریکی کانگریس اور متعلقہ کمیٹیوں میں ڈوزیئر کی بازگشت، مباحثے،اسلامی تعاون تنظیم نے بھی ڈوزیئر کو انتہائی سنجیدہ لیا۔
ذرائع نے بتایاکہ اسلامی تعاون تنظیم رابطہ گروپ برائے کشمیر نے بھارتی وحشیانہ مظالم پر دہلی کو آڑے ہاتھوں لیا، وزارت خارجہ نے ڈوزیئر 70 سے زائد ممالک کے سفارتی مشنز کو فراہم کیا۔
پاکستان میں متعین تمام غیرملکی سفرا، ہائی کمشنرز، سفارتکاروں کو جامع بریفنگز دی گئیں، بیرون ممالک پاکستانی مشنز نے ڈوزیئر متعلقہ حکومتوں کے سپرد کیا، اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل، دیگر قیادت، رکن ممالک کے مستقل مندوبین کو بھی ڈوزیئر سپرد کر دیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.