چودھری شجاعت حسین کا فضل الرحمن کو ٹیلیفون، اُن کی خیریت دریافت کی

155

لاہور: سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلیفون ، اُن کی خیریت دریافت کی ۔
چودھری شجاعت حسین نے سربراہ جے یو آئی کی جلد تندرستی کی دعا کی تو مولانا فضل الرحمان نے بھی چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کو طبعیت خراب ہونے کے باعث کراچی کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا اور انھیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کو انفیکشن ہے ، ان کا بخار نہیں ٹوٹ رہا ، انھیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان کے مختلف ٹیسٹ ہو رہے ہیں اور مرض کی تشخیص کے بعد علاج میں آسانی ہو گی ۔ شبہ ہے کہ انھیں گردے اور مثانے کا انفیکشن ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ حتمی بات رپورٹس کے نتیجے کے بعد پتا چلے گی اور ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم مولانا فضل الرحمان کے معائنہ پر مامور ہے ۔ مولانا فضل الرحمان جماعتی دورے پر کراچی پہنچے تھے اور طبیعت نہ سنبھلنے پر انہیں اسپتال ‏میں داخل کروایا گیا ۔

تبصرے بند ہیں.