جمشید انصاری کو مداحوں سے بچھڑے 19برس بیت گئے

17

کراچی: ٹیلی ویژن، ریڈیو اور فلم کے مشہور اداکار جمشید انصاری کی 19ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

 

 

جمشید انصاری 31 دسمبر 1942ء کو بھارت میں پیدا ہوئے،وہ گریجویشن کے بعدانگلینڈ چلے گئے جہاں انہوں نے کچھ عرصہ بی بی سی میں بھی کام کیا، لندن میں قیام کے دوران انہوں نے شوکت تھانوی کے لکھے ہوئے ڈرامے ’سنتا نہیں ہوں بات‘ پیش کیا۔

 

 

جمشید انصاری نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈرامہ ’جھروکے‘ سے کیا، ان کے شہرہ آفاق ڈراموں میں ’’گھوڑا گھاس کھاتا ہے‘‘، ’’کرن کہانی‘‘، ’’انکل عرفی‘‘، ’’ان کہی‘‘، ’’تنہائیاں‘‘، ’’زیر زبر پیش‘‘، ’’شوشہ‘‘ اور ’’ہالف پلیٹ‘‘ شامل ہیں۔

 

 

جمشید انصاری نے  24 اگست 2005 کو وفات پا ئی۔

 

 

تبصرے بند ہیں.