لندن :کچن کی تزئین و آرائش کے دوران میاں بیوی کو خزانہ مل گیا۔ برطانیہ کے علاقے ڈورسٹ سے تعلق رکھنے والے رابرٹ فوکس اور بیٹی فوکس نے کچن کی مرمت کے دوران 17 ویں صدی کے ایک ہزار سے زائد سکے دریافت کیے۔
یہ جوڑا اپنے فارم ہاؤس کے کچن کے کنکریٹ کے فرش کو توڑ کر چھت کی بلندی بڑھانا چاہتا تھا۔کچن کے فرش کو توڑنے کے دوران رابرٹ فوکس نے ایک شکستہ برتن دریافت کیا جو 400 سال پرانے سکوں سے بھرا ہوا تھا۔اس دریافت کے بعد جوڑے نے مقامی حکام سے رابطہ کیا، جس کے بعد سکوں کو صفائی اور شناخت کے لیے برٹش میوزیم بھیجا گیا۔
اب انہیں ڈورسٹ میں ایک نیلام میں فروخت کیا جائے گا اور ماہرین کو توقع ہے کہ یہ سکے 35 ہزار برطانوی پاؤنڈز میں فروخت ہوں گے۔ان سکوں کو 23 اپریل کو نیلام کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.