ممبئی : بالی وڈ کے اداکار اجے دیوگن، ارشد وارثی، تبو کی کامیڈی فلم ” گول مال” کے سیزن 5 کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ بالی وڈ کی فلم ” گول مال ” کی کاسٹ اجے دیوگن، ارشد وارثی، تبو، کنال کھیمو، شریاس تلپاڈی ، تشار کپوراور پرینیتی چوپڑا جیسے بڑے ستاروں پر مشتمل مشہور کامیڈی فلم سیریز ’گول مال‘ کے چوتھے سیکوئل نے 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے اپنی فرنچائز کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے۔
اس فلم کے سیزن5 پر اسی وجہ سے کا م شروع کردیا گیا ہے اور روہت شیٹی نے کامیڈی فرنچائز فلم ’گول مال 5‘ بنانے کی تصدیق کردی ہے ۔ بالی وڈ کے نامور ہدایت کار روہت شیٹی نے بلاک بسٹر کامیڈی فرنچائز کی نئی فلم ’گول مال 5‘ بنانے کی تصدیق کردی ہے۔
روہت شیٹی آج کل اپنی پہلی او ٹی ٹی ویب سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ کی تشہیری مہم میں مشغول ہیں اور انہوں نے ’گول مال 5‘ پر کام شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں ہدایتکار کا کہنا تھا کہ ’گول مال5‘ ضرور بنے گی اور وہ اس پر جلد کام شروع کریں گے جبکہ اگلے دو برس میں یہ ناظرین کے سامنے آجائے گی۔روہت شیٹی نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ اگر انہیں ایک اچھی کہانی ملی تو وہ ایکشن فلموں کے علاوہ ’چنائے ایکسپریس‘ جیسی فلم بنانے کو بھی تیار ہیں۔
تبصرے بند ہیں.