انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا میلہ کل سے سجے گا، پاکستان کاپہلا ٹاکرا ہفتے کو افغانستان سے ہوگا

97

لاہور:انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ  کا میلہ  کل سے  سجے گا پاکستان کاپہلا ٹاکرا ہفتے کو افغانستان سے ہوگا ۔انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کل سے جنوبی افریقہ میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ ہفتے کو افغانستان سے کھیلے گی۔

 

ورلڈ کپ میں شریک سولہ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان کے ڈی گروپ میں نیوزی لینڈ، نیپال، افغانستان شامل ہیں، پہلے روز میزبان جنوبی افریقہ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔

آئرلینڈ کی ٹیم امریکہ کےمدمقابل ہوگی۔ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں ہفتے کو ایکشن میں ہوں گی۔ پاکستان اور افغانستان کا آخری میچ انڈر نائن ٹین ایشیا کپ میں ہوا تھا جس میں قومی ٹیم تراسی رنزسے فاتح رہی تھی۔ کپتان سعد بیگ نے ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس دینے کا اظہارکیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.