فرحان اور عروہ حسین کے ہاں اللہ کی رحمت آ گئی، نام اور تصاویر شیئر کر دیں

109

کراچی: مشہور پاکستانی اداکار و گلوکار فرحان سعید اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عروہ حسین کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہو گئی۔ اداکارجوڑی کے ہاں بچی کی پیدائش 3 جنوری کو امریکی ریاست ٹیکسس میں ہوئی تھی مگر اس کا اعلان 5 جنوری کو کیا گیا۔

 

سماجی رابطے کےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے مشترکہ پوسٹ شیئر کرکے اپنے مداحوں کے ہمراہ خوشخبری شیئر کی۔  انہوں نے بیٹی کا خیر مقدم اور اس کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری خوشی، نعمت اور ہماری زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ ’جہاں آرا سعید‘ آ گئی ہے۔ ہماری آنکھوں کا تارا جسے ہم پیار سے ’آرا‘ پکاریں گے، شکریہ آرا ہماری زندگی میں ناقابل تصورخوشیاں لانے کے لیے۔

 

انہوں نے اس رحمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے سورہ رحمٰن کی آیات شیئر کی اور لکھا کہ ‘اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے’۔

 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و عروہ حسین کی بہن ماورا حسین نے بھی انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے خالہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور ننھی بھانجی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

جہاں آرا سعید  کی پیدائش کے اعلان کے ساتھ ہی ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.