خواجہ حارث نے توشہ خانہ کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے علیحدگی اختیار کر لی

79

اسلام آباد: خواجہ حارث نے توشہ خانہ کیس مین چیئر مین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے الگ ہو گئے۔

 

ذرائع کے مطابق خواجہ حارث نے قانونی ٹیم میں ڈسپلین کے تحفظات پر علیحدگی اختیار کی ہے۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر سماعت  کے لیے خواجہ حارث پیش نہیں ہوں گے۔22 اگست کی سماعت میں بھی خواجہ حارث عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی لطیف کھوسہ اور دیگر وکلا کریں گے۔ خواجہ حارث نے کیس کی تمام فائلیں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو بھجوا دی ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر سماعت درخواست میں بھی خواجہ حارث وکیل نہیں ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.