ڈیرہ مراد جمالی: ڈیرہ مراد جمالی شرقی میں بجلی کے ٹرانسفارمر میں مبینہ فنی خرابی کے باعث بجلی کا کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ، میاں بیوی عبدالحی شیخ، بی بی شبیہہ اور ان کے دو حافظ قرآن بیٹے عبدالقیوم اور حافظ محمد عظیم شیخ جبکہ ان کے علاوہ ان کا ایک 60 سالہ شہری محمد ایوب لہڑی بھی شامل ہیں۔
اسی ایچ او کا کہنا ہے کہ بجلی کی تاریں گھروں کی چھت پر آ کر گری تھیں جس کے باعث یہ افسوسناک واقع پیش آیا۔
افسوسناک واقعہ سے ڈیرہ مراد جمالی شہر کا ماحول سوگوار ہو گیا۔
تبصرے بند ہیں.