وین اور ٹرک میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

64

 

لیہ:  علی الصبح لیہ کے قریب سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے کم از کم سات افراد جاں بحق اور سات دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق حادثہ لیہ کے نواحی علاقے چوبارہ میں پیش آیا جہاں میاں چنوں جانے والی وین ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک  ہی خاندان کے 7 افراد موقع پر جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔

 

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال چوبارہ منتقل کیا۔

تبصرے بند ہیں.