لاہور : پنجاب اسمبلی اج کےاجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ اجلاس میں محکمہ سکول ایجوکیشن سے متعلق سوالات دریافت کیے جا ئیں گے۔نون لیگی ارکان اج کے اجلاس میں اپنی بھر طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے۔
اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کریں گے جبکہ اجلاس آج دوپہر 2 بجے شروع ہو گا جاری ایجنڈئے کے مطابق اجلاس میں میں ارکان اسمبلی کے توجہ دلاو نوٹسز اورتحریک پیش ہونگی جبکہ 2 بلز ایوان میں متعارف کرائے جائیں گے جبکہ جن میں ایک بل کی منظوری بھی ایوان سے لی جائے گی۔
دوسری طرف ق لیگ اور تحریک انصاف نے آج کے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔آج کے اجلاس میں ن لیگ نے تیاری کر لی ۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل ن لیگ نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی بارہ بجے اسمبلی میں ہی طلب کر لیا۔
ن لیگ کے پارلیمانی اجلاس کی صدارت رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کریں گے ن لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی کو لاہور میں رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ن لیگ آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
تبصرے بند ہیں.