منیلا : فلپائن کے صدر فرڈیننڈ مارکوس جونیئر نے فوج کے سربراہ کو برطرف کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کے قریب ہونے والے جنرل کو ان کی جگہ تعینات کر دیا ہے ۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق گزشتہ کئی سال سے فلپائن میں فوج کو ایک پروفیشنل ادارہ اور سیاست سے دور رکھنے کی کوشش جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر فرڈینینڈ مارکوس نے بغیر وضاحت پیش کئے تمغہ شجاعت سے نوازے گئے لیفٹینٹ جنرل بارتولوم بکارو کو عہدے سے برطرف کردیا۔
انہوں نے کئی سینئر جرنیلوں کو نظرانداز کرتے ہوئے لیفٹننٹ جنرل آنڈرے جنہوں نے آئندہ ماہ ریٹائر ہونا تھا کو فوج کا سربراہ مقرر کر کے ان کی مدت میں تین سال کی توسیع کر دی ہے۔
تبصرے بند ہیں.