الیکشن کمیشن سے اسحاق ڈار کو بڑا ریلیف ، نااہلی کی درخواست مسترد

12

 

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نا اہلی کیس میں الیکشن کمیشن سے بھی بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی نا اہلی کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔ اسحاق ڈار کی نا اہلی کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

 

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست سے نااہلی کیس کا فیصلہ  سنا دیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو  پیشی   کانوٹس  جاری کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن  نے اسحاق ڈار  کو خود یا بذریعہ کونسل پیش ہونے کا کہا  تھا۔الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار سے متعلق  26 ستمبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

 

اسحاق ڈار 27 ستمبر 2022 کو 5 سال بعد وطن واپس آئے تھے۔حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے  پر فیصلہ محفوظ کیا گیاتھا۔اسحاق ڈار کی کامیابی کا  نوٹیفکیشن  29 مارچ 2018 کو معطل ہوا تھا۔سپریم کورٹ سے درخواست خارج ہونے پر  نوٹیفکیشن  بحال کیا گیا تھا۔اسحاق ڈار نے پاکستان پہنچ کر بطور ممبر سینیٹ اور وزیر خزانہ حلف لیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.