ایک دھوکہ باز شخص کے فراڈ کی کہانی اداکارہ فرح سعدیہ کی زبانی

173

 

 

لاہور: پاکستان کی نامور اداکارہ  و ٹی وی ہوسٹ فرح سعدیہ نے انکشاف کیا ہے کہ کیسے ایک شخص نے دھوکہ دہی کے ذریعے ان کے نام پر انڈسٹری میں مختلف لوگوں سے پیسے لوٹ لیے تھے۔

 

اداکارہ فرح سعدیہ نے حال ہی میں نیو ٹی وی کے پروگرام ‘جی سرکار’ میں شرکت کی۔ انہوں نے میزبان نعمان اعجاز کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے  اپنی زندگی اور کیریئر کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق شیئر کیے۔

 

پروگرام کے دوران فرح نے ے انکشاف کیا کہ ایک دھوکہ باز شخص نے ان کا نام استعمال کرتے ہوئے  انڈسٹری میں مختلف لوگوں سے رابطہ کیا اور ان سے رقم بٹور لی، تاہم جب انہیں اس بارے علم ہوا تو فوری شکایت کی  جس پر اس شخص کیخلاف مقدمہ درج ہوا اور 14 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی تاہم اداکارہ  نے  بتایا کہ اس شخص کے والدین کی درخواست پر عدالت میں اس کو معاف کر دیا تھا۔

 

فرح سعدیہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ اس کے باوجود اس دھوکہ باز شخص نے فراڈ کا راستہ نہیں چھوڑا اور اپنی ان حرکتوں سے باز نہیں آیا ۔

تبصرے بند ہیں.