لاہور: پنجاب اسمبلی کی خاتون رکن اور ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا فاروقی کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے نادیہ خان کے عمل کو قابل مذمت اور شرمناک قرار دیدیا۔
نادیہ خان کی طرف سے شرمیلا فاروقی صاحبہ کی والدہ کا مذاق اڑانا انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے۔آپکو کس نے حق دیا کہ آپ دوسروں کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑائیں؟ یہ چیز بالکل ناقابل برداشت اور ہم شرمیلا فاروقی کے ساتھ کھڑے ہیں @sharmilafaruqi
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) January 21, 2022
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر حنا پرویز بٹ نے شرمیلا فاروقی کا ساتھ دیتے ہوئے اداکارہ نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، انہوں نے لکھا کہ ’نادیہ خان کی طرف سے شرمیلا فاروقی صاحبہ کی والدہ کا مذاق اڑانا انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے۔ یہ چیز بالکل ناقابل برداشت اور ہم شرمیلا فاروقی کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘
Thank you Hina https://t.co/SzLHxfL9FX
— Sharmila Sahibah faruqui S.I (@sharmilafaruqi) January 21, 2022
خاتون لیگی رہنما کی جانب سے حمایت پر پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا ۔
قبل ازیں پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کیخلاف سائبر کرائم میں باضابطہ شکایت درج کروا دی۔انہوں نے مارننگ شو ہوسٹ کیخلاف شکایت سےمتعلق ٹوئٹر پر اطلاع دی، انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نادیہ خان کیخلاف باضابطہ طور پر ایف آئی سائبر کرائم کو شکایت درج کروا دی ہے۔
Filed an official complaint against Nadia khan at FIA cybercrime head office. Bismillah! pic.twitter.com/nOFztF5gO5
— Sharmila Sahibah faruqui S.I (@sharmilafaruqi) January 20, 2022
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ صبور علی کی شادی کی تقریب میں نادیہ خان اور شرمیلا فاروقی کی والدہ (انیسہ فاروقی) کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی والدہ سے ان کے میک اپ کے بارے میں سوالات کر رہی ہیں جس کو پی پی رہنما سمیت سوشل میڈیا صارفین نے بھی طنزیہ محسوس کیا اور نامناسب قرار دیا، ویڈیو پر ردِ عمل دیتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کو بے شرم خاتون کہا اور انکے خلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کرانے کا بھی اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب شرمیلا فاروقی کی اپنے خلاف کارروائی کی دھمکی پر ردِِ عمل بھی دیتے ہوئے مارننگ شو ہوسٹ و اداکارہ نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کو جواب بھی دیا ، انہوں نے کہا کہ ‘ ایسا کچھ غلط نہیں کیا اور نہ کچھ غلط کہا، میرے خلاف سخت الفاظ کا استعمال بند کریں’
تبصرے بند ہیں.