اسلام آباد: حکومت کی عوام دشمن پالیسیاں جاری ہیں ۔حکومت نے ایک مرتبہ پھر عوام کو بجلی کےجھٹکے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ بجلی 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔
نیو نیوز کے مطابق نیپرا یکم فروری کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ۔
دسمبر میں مہنگے فرنس آئل سے چار فیصد ،ڈیزل سے 2 اعشاریہ 84 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔ مقامی گیس سے 13 اعشاریہ 77 جبکہ درآمد ایل این جی سے 13 اعشاریہ 50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
کراچی کے صارفین کے لئے بجلی 1 روپے 79 پیسے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے ۔کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا دو فروری کو سماعت کرے گا۔
تبصرے بند ہیں.