لاہور: سانحہ مری کی تحقیقاتی ٹیم نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو رپورٹ پیش کر دی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ کمیٹی کی سفارشات پر 15 افسران کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اور انکوائری رپورٹ میں غلفت اور کوتاہی کی نشاندہی کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متعلقہ حکام اپنے فرائض کا ادراک کرنے سے قاصر رہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹاکر انضباطی کارروائی کی سفارش کی گئی۔ سی پی او راولپنڈی، سی ٹی او راولپنڈی، ڈی ایس پی ٹریفک اور اے ایس پی مری کو عہدے سے ہٹا کرانضباطی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی کو عہدے سے ہٹاکر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ تمام افسران کو معطل کر کے ان کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر مری کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا جبکہ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر مری ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری، انچارج مری ریسکیو1122 اور ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے پنجاب کو معطل کر دیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.