ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کورونا مشکلات کی وجہ سے دورہ آسٹریلیا منسوخ کر دیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا منسوخ ہونے کی تصدیق کر دی گئی اور دورہ منسوخی کی وجہ کورونا وائرس کی پانچویں لہر سے پیدا ہونے والی مشکلات کو قرار دیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم کو آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنا تھا۔نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 30 جنوری کو کھیلا جانا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان کا دورہ بھی اچانک منسوخ کر دیا گیا تھا ،نیوزی لینڈ حکام کی جانب پاکستان میں سیکورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے دورہ منسوخ کر دیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.