بلال یاسین حملہ کیس، پولیس نے ملزم ساجد گرما کو حراست میں لے لیا

70

لاہور: لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر حملے کی تحقیقات میں پیشرفت، پولیس نے ملزم ساجد گرما کو حراست میں لے لیا۔

 

ذرائع کے مطابق پولیس نے مرکزی ملزم محسن کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالوا دیا۔ لاہور سمیت پاکستان کی تمام ائیر لائنز پر نام کا اندراج کروایا گیا۔

 

ملزم کے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ انٹرنیٹ رابطے کے سکرین شارٹس بھی حاصل کر لئے گئے۔ حملے میں استعمال ہونے والا پستول اسلحہ ڈیلر فخر سے خریدا گیا۔ ترکی سے ایمپورٹ شدہ پستول ڈیلر فخر سے ہوتا ہوا مرکزی ملزم محسن تک پہنچا۔ پستول پانچ مختلف افراد سے ہوتا ہوا محسن نے خریدا۔

 

ادھر بلال یاسین کا میو ہسپتال لاہور کے سرجیکل آئی سی یو میں علاج جاری ہے، لیگی رہنما کو مزید کچھ روز ہسپتال میں داخل رکھا جائے گا۔ لیگی ایم پی اے کی عیادت کیلئے سیاسی رہنماؤں کی میو ہسپتال آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.