لاہور: پنجاب حکومت نےروڈ سیفٹی اور ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کیلئے عوام دوست فیصلہ کر لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں صرف فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے والی گاڑی کو ہی روڈ پر آنے کی اجازت ہو گی۔جبکہ سڑک پر موجود ان فٹ گاڑیوں کے مالکان کیخلاف کارروائی ہو گی۔
ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایات پر صرف فٹ گاڑی کو ہی سڑک پر آنے کی اجازت دے جا رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ عملد درآمد کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے سڑکوں پر ناکے بھی لگا دئیے ہیں جبکہ وہیکل انسپیکشن سینٹرز پر ایک ماہ کے دوران ایک ہزار گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی گئی ہے۔جس کے ذریعے گاڑی میں مختلف پہلوؤں کو دیکھتے ہوئے فٹ یا ان فٹ قرار دیا جاتا ہے جن میں گاڑی دھواں تو نہیں چھوڑتی، بریکس کی حالت اور اور گاڑی کی عمومی حالت کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔حکومت کی جانب سے سخت ہدایات کے بعدوہیکل انسپیکشن سنٹرز پر بھی گاڑیوں کی قطاریں لگنا شروع ہو گئیں ہیں تاکہ بروقت گاڑی کا فٹنس ٹیسٹ کروایا جا سکے۔
تبصرے بند ہیں.