ایران نے تین آلات کیساتھ سیٹلائٹ لے جانے والا راکٹ خلا میں بھیج دیا

34

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران نے تین آلات کے ساتھ سیٹلائٹ لے جانے والا راکٹ خلا میں کامیابی کے ساتھ بھیج دیا ہے ۔

 

مقامی میڈیا کے مطابق ایران کا تحقیقی سیٹلائٹ سیمرغ تین آلات کے ساتھ کامیابی سے خلا میں پہنچ گیا ۔ اس حوالے سے ایران وزارت دفاع کے ترجمان احمد حسینی کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ نے پہلی دفعہ 3 تحقیقی آلات کو 470 کلو میٹر کی بلندی تک پہنچا دیا ہے ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ راکٹ نے 7 ہزار 350 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے پرواز کی اور راکٹ کو خلاء میں بھیجنے کا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے ۔

 

واضح رہے کہ تہران کا یہ اقدام ویانا میں ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے امکان پر جاری مذاکرات کے دوران سامنے آیا ہے جس سے جوبائیڈن انتظامیہ ناراض ہو سکتی ہے ۔

 

بین الاقوامی امور کے تجزیہ کار صدر ابراہیم رئیسی ، جنہوں نے 2021 کے آغاز میں اعتدال پسند حسن روحانی کی جگہ لی تھی ، کو آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریب اور امریکہ اور دیگر مغربی طاقتوں پر زیادہ عدم اعتماد کے طور پر دیکھتے ہیں ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.