یورپ بھر میں اومی کرون کے کیسز میں اضافہ، کئی ممالک میں پابندیاں عائد

102

لاہور: یورپ بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے باعث ایک بار پھر پابندیاں عائد ہونے کیساتھ ساتھ پروازیں منسوخ ہونے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ 
برطانوی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون کے باعث کئی یورپی ممالاک میں کرسمس پر ہزاروں پروازیں منسوخ ہوئی ہیں جبکہ امریکی ہوائی اڈوں سے بھی 800 سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی سپین، اور یونان میں ایک مرتبہ پھر ماسک پہننا لازم قرار دیدیا گیا جبکہ سپین کے شمالی خطے کاتالونیہ میں رات کے وقت کرفی نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نیدرلینڈز میں پہلے ہی کورونا کیسز کے باعث سخت لاک ڈاؤن جاری ہے ۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں اومی کرون کے مریضوں کی تعداد ڈیلٹا قسم کے حالیہ متاثرین سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے ہے اور صرف امریکی ہوائی اڈوں سے 800 سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جس کے باعث کرسمس کے موقع پر چھٹیاں منانے یا اپنے پیاروں کو ملنے کی غرض سے جانے کے خواہشمند افراد شدید پریشان ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.