ایسرا بلجک جلد نئے پراجیکٹ میں پاکستانی اداکار کیساتھ نظر آئیں گی

247

لاہور: پاکستان کے ارسلان بٹ آئندہ پراجیکٹ میں ترک اداکارہ ایسرا بلجک کے ساتھ کام کریں گے۔
پاکستانی اداکار ارسلان بٹ نے اپنے  مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد ہی معروف ترک اداکارہ ایسرا بلجک کے ساتھ ایک نئے پروجیکٹ میں نظر آئیں گے۔

ارسلان بٹ نے سیٹ سے ایسرا کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی۔ ارسلان نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ایسرا بلجک کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ترک اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے ارسلان نے لکھا کہ’ آپ کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا, ایسرا  آپ واقعی بہت ہی شائستہ اور با صلاحیت خاتون  ہیں۔ انشاءاللہ پاکستان میں آپ سے ملنے کا منتظر ہوں۔’

پاکستانی اداکار ارسلان کی پوسٹ کے جواب میں ایسرا  بلجک نے بھی شکریہ ادا کیا۔

دریں اثنا ارسلان بٹ نے ترک اداکارہ کے ساتھ اپنے پراجیکٹ کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ ان کا پراجیکٹ کیا ہو گا۔

خیال رہے کہ  ارسلان بٹ پاکستان کے مشہور رئیلٹی شو ’’لیونگ آن دی ایج‘‘ میں شریک ہوئے تھے جس نے ارسلان کیلئے ماڈلنگ اور اداکاری کے کیریئر میں  اہم کردار ادا کیا۔

تبصرے بند ہیں.