کرینہ کپور اور امریتا اوڑہ کورونا وائرس کا شکار ، ڈاکٹروں نے اومی کرون کا اندیشہ ظاہر کردیا

295

ممبئی : بھارت کی معروف اداکاراؤں کو ایک ساتھ پارٹی کرنے کے دوران کورونا وائرس نے گھیر لیا ۔ کرینہ کپور اور امریتا اروڑہ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس مثبت آگئیں، ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون کا اندیشہ ظاہر کردیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی معروف اداکارہ کرینہ کپور اور ان کی قریبی دوست امریتا اروڑہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں ۔ بالی وڈ کی دونوں اداکارائیں بہت قریبی دوست ہیں اور اکثر پارٹیز میں اکٹھی دیکھی جاتی ہیں ۔ کرینہ کپور اور امریتااروڑہ دونوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس پازیٹیو آگئی ہیں ۔

ڈاکٹروں نے دونوں کو قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا ہے اوردونوں بالی وڈسٹارز کے  مزید ٹیسٹ کئے جارہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کہیں دونوں اداکارائیں کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کا شکار تو نہیں ہوگئیں ۔

یاد رہے کہ  حال ہی میں کرینہ کپور نے اپنی گرل گینگ کے ساتھ ایک پارٹی کی تھی۔ جس میں کرینہ کے ساتھ ان کی بہن کرشمہ کپور، ملائیکہ اروڑہ، پونم دمانیہ، مسابا گپتا اور امریتا اروڑہ بھی موجود تھیں ۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کرینہ اور امرتا نے کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر منظر عام پر وائرل ہوئی تھیں ۔

واضح رہے کہ کرینہ کپورا ور امریتا اروڑہ کے کورونا وائرس کا شکار ہونے سے بھارتی فلمسازوں کے کروڑوں روپے داؤ پر لگ گئے ہیں کیونکہ دونوں اداکارائیں کئی پراجیکٹس کا حصہ ہیں  ۔

تبصرے بند ہیں.