ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے، فرخ حبیب

64

اسلام آباد: فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے۔ پیاز کی قیمت میں 31.99 فیصد اور دال مونگ کی قیمت میں 25.03 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ٹماٹرکی قیمت میں 13.37 فیصد، چکن کی قیمت میں 10.59 فیصد اور آلو کی قیمت میں 4.48 فیصد کمی ہوئی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اسی طرح ایل پی جی کی قیمت میں 2.96 فیصد، چینی کی قیمت میں 1.03 فیصد اور گڑ کی قیمت میں 0.51 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

 

وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب کے مطابق آٹے کی قیمت میں 0.46 فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ انڈوں کی قیمت میں 0.26 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ پیاز کی قیمت میں 31.99 فیصد اور دال مونگ کی قیمت میں 25.03 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ چند گھنٹوں قبل ہی وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی ہفتہ وار جائزہ رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیاز، لہسن، دودھ اور دالوں سمیت 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.