میانوالی : وزیراعظم عمران خان آج اپنے آبائی شہر میانوالی کا دورہ کریں گے جہاں وہ نمل کالج ڈوونر سے ملاقات اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا آج میانوالی کا دورہ متوقع ہے ۔ جلسہ عام میانوالی بس اسٹینڈ کے سامنے گراؤنڈ میں کیا جائے گا جس سے وزیراعظم خطاب کریں گے ۔
وزیراعظم عمران خان کی آمد کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے ،پی ٹی آئی عہدیدران اور کارکنوں کی طرف سے آمد کے حوالے سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم ایم ایم روڈ اورمیانوالی بلکسر روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کے علا وہ ضلع میانوالی کیلئے شاندار ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے
تبصرے بند ہیں.