بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ بیویوں کے انتخاب میں بھی پرفیکٹ یا نہیں۔۔۔ ؟

119

ممبئی: بالی وڈ فلموں کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان  کیا حقیقی زندگی میں بھی پرفیکٹ ہیں ۔ ؟ اب تک وہ دوبیویوں سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں کیا  مسٹر پرفیکٹ بیویوں کے انتخاب میں غلطی کربیٹھے یا کچھ اور ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری میں مسٹرپرفیکٹ کے نام سے منفرد مقام رکھنے والے 56 سالہ عامر خان اب تک دو بیویوں کو طلاق دے چکے ہیں ان  کی پہلی شادی 1986 میں رینا دتہ سے ہوئی ۔ رینا دتہ عامر خان کی پہلی فلم ” قیامت سے قیامت تک ” میں ایکسٹرا کے طورپر آئی تھیں لیکن فلم کے بعد عامر خان اور رینا دتہ میں رومانس کے بعد شادی ہوگئی ۔ یہ شادی 16 سال تک رہی دونوں دو بچوں ایرا خان اور جنید خان کے والدین بھی بنے لیکن سال 2002 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی ۔

 

بالی وڈ سٹار عامر خان کی دوسری شادی سال 2005 میں ہوئی ۔ اس مرتبہ عامر خان نے فلم ” لگان ” کی ساتھی ڈائریکٹر کرن راؤ کو بطور اہلیہ چنا ۔  شادی کے بعد دونوں نے کئی پراجیکٹس میں اکھٹے کام کیا پیسہ اور شہرت دونوں کمائے  جبکہ دونوں مزید ایک بچے آزاد کرن راؤ کے والدین بھی بنے  ۔

مسٹر پرفیکٹ کی دوسری شادی کا انجام بھی پہلی شادی جیسا ہی ہوا ۔ عامر خان اور کرن راؤ میں شادی کے پندرہ سال بعد علیحدگی  ہوگئی ۔

کرن راؤ اور عامر خان کی طلاق کے لئے باقاعدہ ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں میڈیا سمیت کئی سٹارز کو مدعو کیا گیا اور خوش اسلوبی اور رضا و رغبت سے دونوں نے آپسی میاں بیوی کا رشتہ ختم کردیا ۔

 

عامر خان اور کرن راؤ علیحدگی کے باوجود کئی بار اکٹھے دیکھے جارہے ہیں جس کی وجہ سے کئی بار ان پر تنقید بھی کی گئی ہے کہ یہ کیسی طلاق ہے کہ دونوں اکٹھے بھی رہ رہے ہیں ۔ اس بابت جب میڈیا کی طرف سے علیحدہ ہونے والی جوڑی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے مشترکہ طورپر بیان میں کہا ان 15 خوبصورت سالوں میں ہم نے ایک ساتھ زندگی بھ کے تجربات ، لطف و ہنسی شیئر کی ہے اور ہمارا رشتہ صرف یقین، احترام اور پیار سے بڑھا ہے۔ اب ہم اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنا چاہیں گے۔یہ نئی زندگی  اب شوہر اور بیوی کے طور پر نہیں ہوگی  بلکہ یہ زندگی ایک دوسرے کیلئے شریک والدین اور کنبے کے طور پر ہوگی ۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم نے کچھ وقت پہلے ایک پلانڈ سیپریشن شروع کیا تھا اور اب اس کو رسمی شکل دینے میں آرام دہ اور پرسکون محسوس کر رہے ہیں۔ الگ الگ رہنے کے باوجود زندگی کو ایک وسیع خاندان کی طرح شیئر کریں گے۔ ہم ہمارے بیٹے آزاد کیلئے ایک والدین کی طرح ہی رہیں گے۔ جن کا خیال اور پیروی ہم مل کر کریں گے۔ ہم فلموں، پانی فاؤنڈیشن اور دیگر منصوبوں پر ایک پارٹنر کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ کرن راؤ نے فلم  سیکریٹ سپر اسٹار، پیپلی لائیو، دنگل، تلاش اور جانے تو یا جانے نا… جیسی فلموں میں ناصر ف سکرپٹ لکھے بلکہ پروڈکشن کا حصہ بھی رہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.