کورونا وائرس کے باعث مزید 9 افراد ہلاک ، 450 نئے کیس سامنے آگئے

91

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کی زد میں آکر مزید 9 افراد ہلاک ہوگئے  جبکہ 449 افراد میں کورونا وائرس کے اثرات پائے گئے ہیں جن میں بچے بڑے اور بوڑھے شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں واضح کمی کے باوجود مزید 9 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے سرکاری اعدادوشمار رکھنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹو ں میں کورونا وائرس کے باعث نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41709 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 449 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے  جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.07 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28547 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 77 ہزار 160 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22733 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 517 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 25 ہزار 880 ہو گئی۔

واضح رہے کہ ملک میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے دوسری طرف ویکسیئن کا عمل بھی جاری ہے تاہم حکومت کی طرف مسلسل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جارہی ہیں ۔ جن میں ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے جیسے تدابیر سرفہرست ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.