آج کے دن کشمیریوں کو نہیں بھول سکتے: فرخ حبیب

184

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آج کے دن کشمیریوں کو نہیں بھول سکتے ، 80 لاکھ کشمیریوں کو آر ایس ایس کے پیرکار مودی نے پابند سلاسل کر رکھا ہے ۔

اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ آج کے دن کشمیریوں کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں ، وہ دن دور نہیں جب کشمیری آزاد فضا میں سانس لیں گے ۔ کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائداعظم کا پاکستان بنانا ہے ۔ پاکستان کی بنیادیں عدل اور انصاف پر مضبوط کرنی ہیں ۔ 90 لاکھ اوورسیز پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں ۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ملک کا دفاع ذمہ دار ہاتھوں میں ہے ، پاکستان کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔ وزیراعظم ، آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی ہر وقت تیار ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا تھا اگر بھارت نے حملہ کیا تو سوچیں گے نہیں ، جواب دیں گے ۔ پاکستان کی چائے پوری دنیا میں بہت مشہور ہوئی تھی ۔

فرخ حبیب نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرتے ہیں ، ملکر پاکستان کو مضبوط بنائیں گے ۔ سبزہلالی پرچم کی سر بلندی کیلئے مثبت کردار ادا کرنا ہے ۔

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.