پاکستان کا دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے: گورنر پنجاب

142

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے، وہ وقت بھی جلد آئے گا جب کشمیر اور فلسطین آزاد ہوں گے ۔ 
تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یوم آزادی کے موقع پر جاری کئے گئے پیغام میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ملک کا دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے اور پاکستان دنیا کی بہترین فوج کا حامل ہے جو دشمن کو بھرپور جواب دیتی ہے، وقت دور نہیں جب کشمیر اور فلسطین بھی آزاد ہوں گے۔ 
چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ عوام یوم آزادی کا جشن منانے کے موقع پر عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے خلاف وضع کردہ ایس اوپیز کا بھی خاص خیال رکھیں، پاکستان کے یوم آزادی پر کشمیری اور فلسطینی عوام کی آزادی کیلئے بھی دعا گو ہیں، انشاءاللہ بہت جلد وہ وقت آئے گا جب کشمیر اور فلسطین آزاد ہوں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.