اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں آزادی کی قدر اور ملک کی اہمیت سے روشناس رہنا چاہئے اور جھوٹے پراپیگنڈوں سے ہوشیار بھی رہنا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’ افغانستان کے حکمرانوں نے عشروں ملک کو لوٹا، وسائل ادارے بنانے پر نہیں لگائے بلکہ ذاتی تجوریاں بھریں، اس کا نتیجہ ہے کہ آج ان کا دفاعی حصار ریت کی دیوار ثابت ہوا ہے، ہمیں آزادی کی قدر اور ملک کی اہمیت سے روشناس رہنا چاہئے اور جھوٹے پراپیگنڈوں سے ہوشیار بھی رہنا چاہئے۔‘
افغانستان کے حکمرانوں نے عشروں ملک کو لوٹا وسائل ادارے بنانے پر نہیں لگائے بلکہ ذاتی تجوریاں بھریں اس کا نتیجہ ہے کہ آج ان کا دفاعی حصارریت کی دیوار ثابت ہوا ہے، ہمیں آزادی کی قدر اور ملک کی اہمیت سے روشناس رہنا چاہئے، اور جھوٹے پراپیگنڈوں سے ہشیار بھی رہنا چاہئے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 14, 2021
ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا ’پاکستان میں بیٹھ کر پاکستان اور فوج کے خلاف ٹرینڈز چلانے والے اور ان کا دفاع کرنے والے آج افغانستان کی صورتحال سے آنکھیں چرا رہے ہیں، عوام صرف تب محفوظ ہوتی ہے جب ادارے مضبوط ہوں، ہمیں اللہ کا شکر کرنا چاہئے کہ پاک فوج اور دیگر ادارے تسبیح جیسی ترتیب میں ہمارے گرد حصار بنائے ہوئے ہیں۔
پاکستان میں بیٹھ کر پاکستان اور فوج کے خلاف ٹرینڈز چلانے والے اور ان کا دفاع کرنیوالے آج افغانستان کی صورتحال سے آنکھیں چرارہے ہیں،عوام صرف تب محفوظ ہوتی ہے جب ادارے مضبوط ہوں ہمیں اللہ کا شکر کرنا چاہئے کہ پاک فوج اور دیگر ادارے تسبیح جیسی ترتیب میں ہمارے گرد حصار بنائے ہوئے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 14, 2021
تبصرے بند ہیں.