دادا کمسن بچی کو ماہانہ خرچہ دینے کا پابند نہیں: لاہور ہائیکورٹ

171

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ باپ کے زندہ ہوتے ہوئے دادا کمسن بچی کو ماہانہ خرچہ دینے کا پابند نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بچوں کے نان نفقہ کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس طارق سلیم شیخ نے نیا قانونی نکتہ طے کر دیا ۔ انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ باپ کے زندہ ہوتے ہوئے دادا قانونی طور پر کمسن بچی کو ماہانہ خرچہ دینے کا پابند نہیں ہے ۔
جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے علیحدگی اختیار کرنے والی خاتون کی بیٹی کو دادا کی جانب سے خرچے ادا کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ۔

تبصرے بند ہیں.