ممبئی : معروف بھارتی ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کو ” ہیرا منڈی ” شو کے پہلے سپیل کے لئے 35 کروڑ دیئے جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی اور انٹرنیٹ پر فلموں کے نمائش کے معروف ادارے نیٹ فلیکس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے ۔
ہیرا منڈی شو میں تقسیم ہند سے قبل کوٹھوں پر ہونے والی محبتوں ، جھوٹ ، فساد اور سیاست پر مبنی کہانیوں کو دکھایا جائے گا۔
ہیرا منڈی شو میں ان چھپی ہوئی کہانیوں پر سے پردہ اٹھایا جائے گا جو کوٹھوں تک ہی محدود رہ جاتی تھیں ۔
نیٹ فلیکس کی طرف سے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ہیرا منڈی شو کے فرسٹ سپیل کے لئے 35 کروڑ روپے کی ڈیل ہوگئی ہے فرسٹ سیشن کی سات اقساط ہوں گی جو نیٹ فلیکس پر آن ائر کی جائیں گی ۔ اس کے بعد وبھو پوری اگلے سپیل کی سپروائز کریں گے ۔
تبصرے بند ہیں.