اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان رابطہ ہوا ۔ویزا مدت کی درخواست مسترد ہونے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیو نیوز کے مطابق برطانوی وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ویزا درخواست مسترد کی جس کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔ویزا کی درخواست مسترد ہونے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
شہباز شریف نے نواز شریف سے درخواست کی کہ وہ مکمل علاج اور ڈاکٹروں کی اجازت تک برطانیہ میں ہی رہیں۔ پوری قوم اور پارٹی آپ کی صحت کے لیے دعاگو ہے۔ نواز شریف نے شہباز شریف کو برطانوی قانون کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وکلا نے فیصلے کے خلاف اپیل کردی ہے۔
واضح رہے کہ درخواست مسترد د ہونے پرنواز شریف نے اپیل دائر کردی ہے۔ اپیل میں مدت ویزا کی توسیع اور ویزا آفیسر کے فیصلے کیخلاف درخواست کا آپشن استعمال کیا گیا ہے۔
ادھرحسین نواز نےلندن میں مقامی کنسلٹنٹ سے بھی رابطہ کیا ہے۔کنسلٹنٹ نے ویزا آفیسر کے فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کی آپشن استعمال کرنے کی تجویز دی ۔
تبصرے بند ہیں.