اسلام آباد :سعود ی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ دورے کے بعد واپس چلے گئے ۔نور خان ائیر بیس پر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،سعودی سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے انہیں رخصت کیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات کی جس میں خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے توسط سے فرمانروا شاہ فرمان اور ولی عہد شاہ سلمان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا اور سفری پابندیوں کا معاملہ بھی اٹھایا۔
وزیراعظم عمران خان سےسعودی وزیرخارجہ کی ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی، عمران خان کی جانب سے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مختصر وفود نے شرکت کی، پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور طاہر اشرفی بھی موجود تھے۔ اس بیٹھک میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہداور شاہ سلمان کیلئےخصوصی پیغام پہنچایا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط و بہتر بنانے پر زور دیا۔ عمران خان نے پاک سعودی سپریم کوآرڈینشن کونسل کے قیام کو شاندار قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی اور کہا کہ سپریم کوآرڈینشن کونسل دونوں ملکوں میں رابطےکا سب سے بڑا فورم ہے، جو وقت کی عین ضرورت تھا۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ملاقات کے مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں باہمی تجارت ،سرمایہ کاری، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔ وزیراعظم نے سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کےکام کی تعریف کی اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کارکنان کے اہم کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ’عوام کی وجہ سے دو طرفہ تعلقات مزید ٹھوس ہوئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.